میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی پورشن مافیا کے کارندے بے لگام شہری پریشان

غیر قانونی پورشن مافیا کے کارندے بے لگام شہری پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کاشف حسین نامی پورشن مافیا کا کارندہ شہری کے اسی لاکھ ہڑپ گیا ، جا ن سے مارنے کی دھمکی
نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج ،کاشف حسین، راہب علی اور نامعلوم ملزمان ملوث قرار

غیر قانونی پوریشن مافیا کے خلاف شہریوں کی شکایات بڑھ گئیں ،عبدالمنان نامی شہری سے فلیٹ کے نام پر 80 لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔ رقم واپسی کے مطالبے پر کاشف حسین نامی ملزم نے شہری کے سامنے پستول تان کر اور گینگسٹر گروپ کا حوالہ دے کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ملزم نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دھمکی بھی دی۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔کاشف حسین، راہب علی اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل کے نوٹس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری متوقع ہے ۔ شہریوں نے پولیس سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں