روٹی، کپڑا اور مکان ہی ہماری سیاست کا محور ،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے، سندھ حکومت عوام کی صحت سہولت کیلئے کام کررہی ہے
شعبہ صحت میں سندھ کا مقابلہ صوبوں سے نہیں ،دنیا سے ہے، مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد
چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے،روٹی، کپڑا اور مکان ہی ہماری سیاست کا محور ہے،تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ کراچی میں انڈس ہسپتال کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی صحت کی سہولت کیلئے کام کررہی ہے۔ چیٔرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں علاج کی سہولتیں مفت دیں،سندھ میں صحت کا نظام مکمل تبدیل کردیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں سندھ کا مقابلہ صوبوں سے نہیں ،دنیا سے ہے۔


