میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز

پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع
مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263۔45 روپے سے کم ہو کر 263۔09 روپے کا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279۔65 روپے سے کم ہو کر 267۔80 روپے کا ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10۔01 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عملدرآمد ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں