میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا فیصلہ

نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان، دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں
قومی ٹی20 کپتان سلمان آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کرینگے

برطانیہ کے شہر لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔امریکی شہر نیو یارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے، نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان کیا تھا جو 7 دسمبر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لندن روڈ شو میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے اعلی عہدیداران شریک ہوں گے جبکہ لندن روڈ شو میں سابق کپتان بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان اور حارث روف شرکت کر رہے ہیں۔پی ایس ایل کی مقبولیت میں بے پناہ اضافے کے بعد دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں ، نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی لے رہے ہیں، روڈ شوز میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وڑن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے، لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن کا روڈ شو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔دوسری جانب پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہاکہ پاکستانی لیگ عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں