میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،عاطف نظرکمپنی کو ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،عاطف نظرکمپنی کو ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ کا 11 ارب 33 کروڑکے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم
سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پرکے ڈی اے حکام کیخلاف کارروائی کی تیاری

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی اے کی کنسلٹنسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات عاطف نظر نامی کمپنی کو گیارہ ارب روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے دینے پر کی جائے۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور وزیر ترقی و پلاننگ جام خان شورو مشترکہ طور پر تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر کے ڈی اے حکام کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی گئی ہے شکایت کے مطابق کے ڈی اے نے کئی اسکیمیں بغیر اشتہار اور بولی کے دیں۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی کے ڈی اے نے منصوبہ پرانے ریٹس پر دیا، بعد میں غیرقانونی طور پر نئے ریٹس لگائے۔ ٹھیکہ منسوخ کرنے کی بجائے پرانے ٹینڈر پر جاری رکھنا سنگین خلاف ورزی ہے ۔ منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی۔ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عاطف نظر کمپنی کو ان ہائوس کنسلٹنٹ قرار دینا قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں