جنگی جنون میں مبتلا، نیتن یاہوکاغزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان
شیئر کریں
غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں
ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم سے خطاب
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان کر دیا، اور یہ بیان انہوں نے جنگ بندی کے باوجود دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی، اس میں کامیابی حاصل کی، حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو وہ چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے۔


