کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا میدان پیپلزپارٹی نے مار لیا
شیئر کریں
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میںپیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
11 اضلاع میںچیئرمین، وائس چیئرمین کی 5 نشستوں پر امیدوار کامیاب، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میںپیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ 11 اضلاع میں چیٔرمین، وائس چیٔرمین کی 9 میں سے 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ، جنرل کونسلر کی نشست پر جی ڈی اے کے حصے میں ایک اور تحریک لبیک کے حصے میں 2 نشستیں آئیں جبکہ آزاد امیداروں نے بھی دو نشستیں جیتیں ۔ جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق کراچی میں ٹی ایم سی منگھوپیر کی یوسی 10، وائس چیٔرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسٹفن مسیح 891 ووٹ لیکر وائس چیٔرمین منتخب ہوگئے، اے این پی کے احسن اللّٰہ 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ یو سی 8، ٹی ایم سی بلدیہ کیماڑی میں وائس چیٔرمین کا انتخاب ہوا، جس میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 3132 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار حسنین چوہان 1084 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹی ایم سی سہراب گوٹھ، یوسی 8 وائس چیٔرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے شہروز احمد غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 1790 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، جماعت اسلامی کے امیدوار آصف علی 73 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 7 میں جنرل وارڈ ممبر کی نشست پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد بلال نصیر 791 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے شیخ اظہر 749 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی میں ضلع غربی یوسی ون پولنگ اسٹیشن 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی شہنیلا عامر 53 ووٹ لے کر آگے، ٹی ایل پی امیدوار محمد علی 51 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر حیات کو 21 ووٹ ملے ہیں۔ تحریک لبیک نے اورنگی ٹاؤن یوسی ون میں چیٔرمین کی نشست جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 11 اور 12 کے مطابق تحریک لبیک کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔


