غزہ پر اسرائیلی تسلط، 10 لاکھ افراد کی جبری بے دخلی شروع
شیئر کریں
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی
صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے
اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبردستی غزہ کی پٹی کے جنوب میں قائم "ارتکاز کے علاقوں میں دھکیلنے کا سلسلہ شروع کردیا ، صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی پر عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج سے غزہ کے فلسطینیوں کو خیمے اور دیگر پناہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جو کہ فوجی منصوبے کا حصہ ہے کیونکہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے نیتن یاہوچاہتا ہے کہ فوج پورے غزہ پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام خطرناک اضافہ ہے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ کا86فیصد علاقہ پہلے ہی اسرائیلی فوجی کنٹرولمیں ہے۔


