میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن اقبال بلاک 5 میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات

گلشن اقبال بلاک 5 میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

سسٹم کے بیٹر انسپکٹر عابد شاہ کی سربراہمی میں سرگرم ، اے ڈی آصف سرپرست
پلاٹ نمبر A161 اورA184کے رہائشی ڈھانچے میں تبدیلی ، پورشن ، دکانیں قائم

سندھ بلڈنگ گلشن اقبال میں جاری ناجائز تعمیرات پر ڈی جی کی دانستہ چشم پوشی برقراراے ڈی آصف شیخ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کی انہدام سے محفوظ رکھنے کی اضافی وصولیاںبلاک 5 پلاٹ نمبر A161 اور A184 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکے باعث خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی بیٹر مافیا کو مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات سے ڈی جی کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں گلشن اقبال کے بلاک 5 میں رہائشی پلاٹوں A161 اور A184 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات ایڈمن میں ٹرانسفر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کے حفاظتی پیکج میں جاری ہیں جاری ناجائز تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیاں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جرآت سروے ٹیم کی جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی ہاس موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں