(محکمہ ماحولیات ) بدعنوان ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ پر نوازشات
شیئر کریں
سابق ڈی جی کے فرنٹ مین کے خلاف انکوائری میں دانستہ غفلت کا مظاہرہ برقرار
سیکریٹری ماحولیات نے کارروائی کے بجائے کراچی سے سکھر تبادلہ کردیا ، نوٹی فکیشن
محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ کا کراچی سے سکھر تبادلہ، سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی میں تعینات۔ محکمہ ماحولیات کے ماتحت ادارے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میں گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر (لیب) محمد کامران خان کا کراچی سے سکھر تبادلہ کیا گیا ہے، سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) اجمل خان تنیو کو سیپا ہیڈ آفیس میں تعینات کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کے نئے سیکریٹری زبیر احمد چنا نے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر (لیب) محمد کامران خان یا کامران کیمسٹ کئی سال تک سابق ڈی جی سیپا کے فرنٹ مین یا چہیتے افسر کے طور پر کام کرتے رہے، اس دوران وہ سیپا سے چھٹی لینے کے علاہ ہی پی ایچ ڈی کرنے کینیڈا چلے گئے جس پر انہیں بگھوڑا قرار دیا گیا اور کارروائی کی سفارش کی کی گئی لیکن سابق ڈی جی سیپا نے اپنے چہیتے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، کامران کیمسٹ کینیڈا سے پی ایچ ڈی کرنے میں تو ناکام رہے لیکن کینیڈا کی شہریت حاصل کر لی ہے، کامران کیمسٹ کی ترقی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر ہوئی اور چیف سیکریٹری سندھ کو کارروائی کے لئے کیس ارسال کیا گیا لیکن سابق ڈی جی سیپا کی موجودگی کے باعث کامران کیمسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے سیپا میں کامران کیمسٹ کے خلاف ایک انکوائری ہو رہی ہے لیکن تاحال انکوائری کی رپورٹ جمع نہیں ہوئی۔


