میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے

کے ڈی اے کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کے باعث پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے
ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دُکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا گیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ، پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ، پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات بھی ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے کراچی کے مختلف علاقوں میں 193ایمننٹی پلاٹس موجود ہیں، یہ پلاٹس ماسٹر پلان میں پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کے ڈی اے کی انتظامیہ ماسٹر پلان کے تحت پلاٹس پر پارکس اور کھیلوں کے میدان بنانے میں ناکام ہو گئی ہے ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی مالیت کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ہیں، کے ڈی اے انتظامیہ نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا ہے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں اربوں روپے کے پلاٹس پر قبضے ہو گئے ہیں اور انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کوئی کارروائی یا اقدامات نہیں کئے ، ستمبر 2024میں کے ڈی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے کہا کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کو کئی لیٹر ارسال کئے گئے ہیں۔ جنوری 2025 میں ڈپارٹمنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت کی گئی تجاوزات کے خاتمے اور ایمنٹی پلاٹس پر پارکس، کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کے لئے پلان تعمیر کیا جائے ، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے 139 پلاٹس پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے اور قبضے ختم کروائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں