میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی آرمی چیف کی تصاویر لگانے سے مقبول نہیں ہوسکتی( حافظ نعیم الرحمن)

پیپلزپارٹی آرمی چیف کی تصاویر لگانے سے مقبول نہیں ہوسکتی( حافظ نعیم الرحمن)

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

کے الیکٹرک کو رائٹ آف کلیم کے نام پر 76ارب وصولی کی اجازت دی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا
کراچی کو اس کا حق دیا جائے ،پانی بحران سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں، امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی تصاویر لگانے سے مقبول نہیں ہو سکتی، کراچی کو اس کا حق دے، پانی بحران سمیت دیگر مسائل حل کرے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-Aکے تحت اختیارات و وسائل فراہم کرے، کے الیکٹرک، نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ سے کراچی کے عوام کی خون پیسنے کی کمائی لوٹی جارہی ہے، کے الیکٹرک کو رائٹ آف کلیم کے نام پر 76ارب روپے وصولی کی اجازت دی گئی تو جماعت اسلامی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی، کے الیکٹرک لائسنس منسوخ اور فارنزک آڈٹ کرایا جائے، کراچی کو کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی کے بجائے نیشنل گرڈ سے سستی اور بلا تعطل بجلی دی جائے۔بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے، امریکی صدر پر ہر گز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں، پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں، جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہوگا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ بادجلسہ عام‘‘کیا جائے گا۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران غیرت وحمیت کا مظاہرہ کریں اور فلسطین کی مدد کریں، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت غذائی اجناس فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں