میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت بے نقاب ہوچکاہے !

بھارت بے نقاب ہوچکاہے !

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

آواز
۔۔۔۔۔۔۔
ایم سرور صدیقی

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی عجب ڈھیٹ قسم کے انسان ہیں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہونے کے باوجو دانہوںنے ایک بار پھر دھمکی دی ہے دراصل مردہ جب بولتاہے کفن پھارنے کے مصداق مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائیگا، جن دریاؤں پر بھارت کا حق ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملے گا ۔ ریاست راجستھان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ22اپریل کے دہشت گرد حملے کا بدلہ22 منٹ میں لیاگیا اوردہشت گردوں کے9سب سے بڑے اڈے تباہ کر دئیے ۔دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ جب سندور بارود بن جائے تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ نریندرمودی نے کہاکہ حکومت نے تینوں افواج کو کھلی چھوٹ دی تھی اور انہوں نے ایسا چکر ویو تیار کیا کہ پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا( ہاہاہا)۔ مودی نے ‘آپریشن سندور’ کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تین نکات بھی پیش کردئیے، پہلااگر ہندوستان پر حملہ ہوا تو جواب کرارا ہوگا، وقت، طریقہ اور شرائط ہماری ہوں گی، دوسرا، ایٹمی دھمکیوں سے ہندوستان ڈرنے والا نہیں۔ تیسرا، دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی حکومت کو الگ نہیں سمجھا جائے گا۔مودی نے کہاکہ پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی’ اب یہ قیمت پاکستان کی فوج اور معیشت دونوں کو ادا کرنی ہوگی۔ ادھر قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی’بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے۔ بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کے دلوں میں فوج کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے اور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔جنگ ہماری ہے اور فتح صرف اللہ کی ہے۔ ہمارا جواب رات کے اندھیرے میں نہیں تھا جیسا کہ بزدل کرتے ہیں’ہم نے26اہداف منتخب کیے اور الحمدللہ، 26کو نشانہ بنایا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمے داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
بھارت کا پوری دنیا میں منہ کالاہوچکاہے بھارت بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی20 سالہ دہشت گردی کی تفصیلات پیش کر دیں جس میںکلبھوشن اور گرفتار دہشت گردوں کے اعترافی بیانات موجود ہیں، 2009 اور 2016 میں اقوام متحدہ کو بھی شواہد دے چکے،خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، ماہ رنگ اور بی وائی سی دہشت گردوں کی پراکسی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے،مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکہ اس کی مثالیں واضح ہیں، سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا پاکستان میں دہشت گرد واقعات کو بھارتی میڈیا نے ایسے رپورٹ کیا جیسے بہت اچھی چیز ہو۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستیں پاکستان سے تعاون کریں، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں اور سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ علاوہ ازیں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خضدار واقعے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں، بلوچ بھی پوچھتے ہیں، دہشت گردی کا بلوچستان سے کیا تعلق ہے؟ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ انڈیا نے دہشت گرد پراکسیز کو بلوچستان میں دہشت گردی کا حکم دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سینہ ٹھوک کر دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، 2016 میں بھی بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، 2009 میں پاکستان نے ثبوت بھارتی وزیراعظم کو دیئے، گرفتار مختلف دہشت گردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں تمام حقائق بتائے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ 12 اپریل 2024 میں مزدوروں کو شہید کیا گیا، 9 مئی 2024 میں سات حجاموں کو دوران نیند قتل کیا گیا، 10 اکتوبر 2024 کو دکی میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کیا گیا، 10 فروری 2025 کو کیچ میں 2 درزیوں کو فتنہ الہندوستان نے شہید کیا، 19 فروری 2025 کو بارکھان میں مزدوروں کو بس سے اتار کر شہید کیا گیا، 11 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس پر حملے میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی 2025 کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیا گیا، 21 مئی 2025 کو خضدار میں معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 51 زخمی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستان کے افسروں اور جوانوں کے سروں کی قیمتیں لگائی جا رہی ہیں، فتنہ الہندوستان کا تعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارتی آقاؤں سے ہے پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت میں آزاد میڈیا کا کوئی وجود نہیں، سارا میڈیا ریاست کے کنٹرول میں ہے، پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی بات کرنے والوں نے بھارتی میڈیا کا حال دیکھ لیا۔پریس کانفرنس کے دوران خضدار بس سکول پر حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے طلبہ کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانئے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔ حالات کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہے کہ پاکستان میںہونے والے دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات میں بھار ت ملوث ہے جس نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا حالیہ پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کی عبرتناک شکست پرمملکت ِ خداداد پاکستان کے باسیوںکاجوش و خروش عروج پر پہنچ گیا تھا وزیر ِ اعظم میاںشہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دشمن کو للکارکر بانگ ِ دہل کہا تھاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم آخری دم تک لڑیں گے اس للکار نے قوم کو متحدکردیاہے ہم امن چاہتے ہیں اور یہ پیغام بار بار پہنچایاگیا، ہم نے جارحیت کا منہ توڑجواب دے کرصرف چند گھنٹوں کے دوران بھارتی غرور خاک میں ملادیا امریکی صدر ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو پاکستانی فوج کے شیردل جوان ایک نئی تاریخ رقم کردیتے کیونکہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پلوامہ کے بعد پہلگام میں بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا دنیا جانتی ہے دشمن کو اگرکسی غلط فہمی کا شکارہے پھر ہم بھی تیار ہیں جنگ اور مذاکرات دونوںمیں سے جو آپشن دشمن کو منظورہو وہ بتادے پاک فوج ایک بار پھرنئی تاریخ رقم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں