
فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا
شیئر کریں
فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب کو انتہائی سخت الفاظ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔ میں نینوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عظمٰی بخاری نے فیصل واوڈا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ذہنی مریض اور پاگل شخص قرار دیا اور کہا کہ یہ سستا شاہ رخ خان بن کر پھرتا ہے، کون ہے فیصل واوڈا؟ ایسے ذہنی مریضوں کی حالت پر ترس کھاتے ہیں اور ان کیلئے اللہ پاک سے رحم کی دعا مانگتے ہیں ان کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔جبکہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے، یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔ عمران خان، نواز شریف، آصف زرداری سب محب وطن ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن کردار مثالی رہا۔