میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل میچز کراچی منتقل

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل میچز کراچی منتقل

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا
ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے ،پی سی بی

بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے جبکہ روالپنڈی میں جمعرات کے روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ۔ذرائع کے مطابق جنگی حالات اور ڈرون گرنے کے تسلسل کے باعث پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ملتوی کیے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے ۔اس حوالے سے پی سی بی، فرنچائزز اور غیر ملکی پلئیرز کی میٹنگ طلب کی گئی، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رائے کی روشنی میں میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔میچز کراچی میں کرانے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ابھی تک آن ہے ۔پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا اور کسی میچ کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔تاہم پنڈی اسٹیڈیم جیسے حساس مقام کے قریب ڈرون گرنے کے واقعے نے پی سی بی کی سکیورٹی پالیسی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے ۔کرکٹ حلقوں میں بے چینی کی فضا قائم ہے اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں