
بھارت کا حملہ پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ
جرات ڈیسک
بدھ, ۷ مئی ۲۰۲۵
شیئر کریں
ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا،
لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔