
ونڈ پاؤر پروجیکٹ میں سروے کے برعکس تعمیرات کا انکشاف
شیئر کریں
الحسین ٹریڈرز کو 41 کروڑ روپے کا ٹھیکہ جیو ٹیکنیکل انفارمیشن کے بغیر ہی جاری کیا گیا
سروے کے بنا تعمیراتی کام سے اخراجات میں 18کروڑ 30لاکھ روپے کا اضافہ
سندھ میں نیپرا کے ونڈ پاور پروجیکٹ میں سروے کے برعکس تعمیراتی کام کرنے کا انکشاف، 18کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ونڈ پاور کاریڈور میں پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں میسرز الحسین ٹریڈرز کو 41 کروڑ روپے کا ٹھیکہ جاری کیا گیا، جیو ٹیکنیکل انفارمیشن اور سروے رپورٹ کے علاوہ ہی ٹھیکہ جاری کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی اور سروے کے بنا تعمیراتی کام کے باعث ٹھیکے کے اخراجات میں 18کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا، نیپرا کی انتظامیہ کو آگسٹ 2020 اور وفاقی وزارت پانی اور بجلی کو ستمبر 2020 میں آگاہ کیا گیا۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ سائیٹ کی صورتحال کے باعث تبدیلی کی گئی اور منظوری سائیٹ کی مطلوبہ صورتحال کے باعث انجنیئر سے لی گئی، ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری پیش کی جائے اور رکارڈ کی تصدیق کروائی جائے لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری اور رکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔