
سندھ بلڈنگ،اسحق کھوڑو کے زیر سرپرستی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات
شیئر کریں
بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب علی خان نے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل اُگانا شروع کر دیا
ناظم آباد نمبر 2 بلاک E پلاٹ 8/11اور 8/12 کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر
شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔اسحاق کھوڑو کے رائج کردہ بلڈنگ قوانین میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیں۔ بلڈنگ افسران اپنی من پسند سیٹوں پر قابض اور من مانیوں میں آزاد ہیں۔ ایسے ہی ایک بدعنوان عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان نے وسطی کے علاقے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل اُگانا شروع کر دیا ہے اور ڈی جی کے نام پر وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ڈی جی لاعلمی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2 کے بلاک E پلاٹ نمبر 8/11 اور 8/12 پرکمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس پر علاقہ مکین سخت بے چینی کے شکار ہیں۔ جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر جواب موصول نہ ہو سکا۔