میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ، اسلامی جہاد کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی بمباری میں شہید 

غزہ، اسلامی جہاد کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی بمباری میں شہید 

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

ابو حمزہ کے خاندان کے دیگر ے افراد بھی شہید ہوگئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزہ میں اسلامی جہاد کے ترجمان ابوحمزہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے ایک علاقے میں ایک گھر پر بمباری کی۔ یہ گھر ناجی ابو سیف کا تھا۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ناجی ابو سیف المعروف ابو حمزہ اسلامی جہاد کے ترجمان تھے۔ اسرائیلی بمباری میں ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے ان تازہ حملوں میں اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں وزیراعظم عصام الدعالیس، 3 وزراء اور حماس رکن بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ معاہدہ توڑ کر اسرائیل نے یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں