
سندھ بلڈنگ ،تبادلوں کا دھوکہ اورنگزیب وسطی پر تاحال قابض
شیئر کریں
غیر قانونی پورشن کی تعمیرات سے ناظم آباد کے بنیادی مسائل میں اضافہ علاقہ مکین سراپا احتجاج
پلاٹ نمبر 2J 1/2 اور 2K 12/1پر پورشن کی تعمیرات میں بیٹرمافیا کو چھوٹ ،جرأت سروے
ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو سے کر پٹ سسٹم پر موقف لینے کی کوشش ، کوئی رابطہ نہیں ہوسکا
غیر قانونی تعمیرات کے روک تھام اور خاتمے کے لیے قائم کیے جانے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں ۔جرأت کو میسر اطلاعات کے مطابق ایسا ہی بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب عرصہ دراز سے ضلع وسطی پر قابض ہے اور غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کا ذمہ اٹھا رکھا ہے ۔ناظم آباد میں عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کو خطیر رقوم کے عوض مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ ماضی میں کئی بار ہونے والے تبادلوں نے بھی وسطی میں قائم اورنگزیب سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑاہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ناظم آباد میں بے ہنگم بلند عمارتوں کی تعمیر سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر برباد اور بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس پر علاقہ مکین بڑھتے ہوئے مسائل کا شکار ہیں۔ جرأت سروے کے مطابق اورنگزیب سے فہد نامی بیٹر نے گٹھ جوڑ کرنے بعد ناظم آباد کے پلاٹ 2J 1/2 اور 2K 12/1 پر کمرشل پورشن کی تعمیرات کی چھوٹ حاصل کر لی ہے ۔ اس ضمن میں ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو سے کرپٹ سسٹم پر موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر اُن سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔