میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے وہیل چیئر ہیرو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے وہیل چیئر ہیرو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو کامیابی ملتی ہے،ڈاکٹر الیاس

کولمبو کا میدان پاکستان کے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلے کا گواہ بن گیا جہاں بی این پی ورلڈ کپ وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔یہ تاریخی کامیابی پشاور کے احسان اللہ دانش کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو حاصل ہوئی جو لنڈی ارباب پشاور سے تعلق رکھنے والے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ اور سپورٹس کوآرڈینیٹر ہیں۔کولمبو میں حالیہ لان ٹینس چیمپئن شپ کے علاؤہ وہ ٹیبل ٹینس کے بھی عالمی کھلاڑی رہے ہیں اور 2006ء میں ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے پیسفک پیرالمپک گیمز کے انٹرنیشنل وہیل چیئر ٹیبل ٹینس ایونٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کو ہرایا تھا۔پاکستانی ٹینس وہیل چیئرز ٹیم کی اس تاریخی فتح پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔درایں اثناء سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے احسان اللہ دانش اور انکی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔ڈاکٹر الیاس نے پُرجوش انداز میں کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ اسی طرح عالمی سطح پر کامیابیاں اور اعزازات سمیٹتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں