
امریکا نے پاکستان کیلئے 397ملین ڈالرز منجمد فنڈز جاری کر دیے
شیئر کریں
امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے ، نگرانی میں یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایف 16 طیارے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہوں نہ کہ بھارت کے خلاف
یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ، امریکا کے جاری زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ،انسانی امداد کا حصہ بہت محدود ہے، رپورٹ
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں، جاری فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کیلئے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔امریکی کانگریس عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے ، نگرانی میں یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایف 16 طیارے انسداد دہشت گرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کے خلاف۔خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ۔ امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ، جاری فنڈز میں انسانی امداد کا حصہ بہت محدود ہے ۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا۔