میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کی شکایات، سندھ حکومت کی رابطہ کمیٹی قائم، وزیراعلیٰ چیئرمین

تاجروں کی شکایات، سندھ حکومت کی رابطہ کمیٹی قائم، وزیراعلیٰ چیئرمین

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭کمیٹی ممبران میں مختلف وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں
٭صدرکراچی چیمبر ، سائٹ اورآباد کے چیئرمین اور دیگر تاجر رہنما بھی کمیٹی کا حصہ

حکومت سندھ نے تاجروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے پچیس رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے کمیٹی ممبران میں وزیر صنعت ،وزیر داخلہ ، وزیر بلدیات ، وزیر محنت ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، کمشنر کراچی ، چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی پیٹرن انچیف کاٹی زبیر چھایا ، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل ،چیئرمین کراچی چیمبر آف کامرس ،چیئرمین آباد ، صدر سائٹ ایسوسی ایشن ، چیئرمین سائٹ سپر ہائی وے ،صدر کاٹی ،صدر لاٹی ، صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز ، صدر ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اور صدر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اور سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری لیبر اور سیکریٹری صنعت کمیٹی میں شامل ہیں ۔کمیٹی کراچی کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ شکایات کا ازالہ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں