میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنہا فلسطینی نوجوان کا صیہونی چوکی پرحملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک،10 زخمی

تنہا فلسطینی نوجوان کا صیہونی چوکی پرحملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک،10 زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

٭مقبوضہ مغربی کنارے کے صہیونی فوجی چوکی میں 11 فوجی اور ان کا ایک کمانڈر موجود تھا
٭فلسطینی نوجوان کے پاس ایم 16 رائفل ، دو میگزین تھے، موقع پا کر چوکی پر فائرنگ کردی

(جرأت نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا ایک کمانڈر موجود تھے،مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے ’طیاسیر‘ میں چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں میں سے ایک کی شناخت سارجنٹ میجر اوفر ینگ کے نام سے ہوئی، تاہم دوسرے کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ تنہا فلسطینی نوجوان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا ایک کمانڈر موجود تھے، فلسطینی نوجوان جس کے پاس ایم 16 رائفل اور دو میگزین تھے، رات گئے چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح 6 بجے کے قریب موقع پا کر چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر جبکہ دوسرا بعد ازاں ہلاک ہوا۔فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے بہادرانہ حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ ختم کرانے تک مزاحمت جاری رہے گی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں یا آباد کاروں نے مغربی کنارے میں کم از کم 884 فلسطینیوں کو شہید کیا۔اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں نے اب تک کم از کم 32 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں