میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سیکورٹی کمپنی نے اپنے کنٹریکٹروں کو غزہ بھیجا ،ای میل میں انکشاف

امریکی سیکورٹی کمپنی نے اپنے کنٹریکٹروں کو غزہ بھیجا ،ای میل میں انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭غزہ کی پٹی میں تفتیشی چوکیوں پر امریکی اسپیشل فورسز کے 100سابق فوجی اہل کار تعینات رہے
٭امریکی سیکورٹی کمپنی یو جی سلوشنز کے ترجمان کی مذکورہ ای میل کے درست ہونے کی تصدیق

اسرائیل اور حماس کے درماین فائر بندی کے عرصے کے دوران میں غزہ کی پٹی میں تفتیشی چوکیوں کے انتظامی امور میں مدد کے لیے امریکی اسپیشل فورسز کے تقریبا 100سابق فوجی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک ای میل کے ذریعے سامنے آیا ۔ ایک امریکی سیکورٹی کمپنی یو جی سلوشنز کے ترجمان نے مذکورہ ای میل کے درست ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق وہ غزہ میں مرکزی مقامات پر تفتیشی چوکیوں کی نگرانی کی ذمے داری سنبھالیں گے ۔ترجمان نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کی کمپنی نے پہلے ہی بعض افراد کو تعینات کر دیا تھا جو تفتیشی چوکی پر موجود ہیں۔تاہم ترجمان نے غزہ میں اس وقت موجود کنٹریکٹروں کی تعداد نہیں بتائی۔یوجی سلوشنز ایک چھوٹی سیکورٹی کمپنی ہے ۔ یہ 2023 میں قائم کی گئی اور اس کا صدر دفتر ریاست نارتھ کیرولائنا میں ڈیوڈسن میں واقع ہے ۔ای میل کے مطابق اس ذمے داری کے لیے ادا کی جانے والی یومیہ اجرت 1100 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور اس سلسلے میں پیشگی 10 ہزار ڈالر ادا کیے گئے ۔ای میل کے مطابق کنٹریکٹروں کو ایم 4 بندوقوں اور گلوک پستولوں سے مسلح کیا جائے گا۔ مزکورہ بندوقیں اسرائیلی اور امریکی فوج بھی استعمال کرتی ہیں۔کمپنی کے ترجمان نے واضح کیا کہ ذمے داری کی انجام دہی کے دوران ہمیں اپنے دفاع کا حق ہے ۔ البتہ ترجمان نے اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ کمپنی نے یہ کنٹریکٹ کس طرح حاصل کیا۔بات چیت کے قریبی ایک فلسطینی ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی کنٹریکرز نتساریم راہ داری کے سنگم کے نزدیک تفتیشی چوکی پر ہوں گے ۔ یہ راہ داری غزہ کی پٹی کو شمال اور جنوب کے حصوں میں تقسیم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ امریکی کنٹریکٹز فلاڈلفیا (صلاح الدین) راہ داری پر بھی ہوں گے جو غزہ کی پٹی کو مشرق اور مغربی حصوں میں تقسیم کرتی ہے ۔تاہم ذمے دار نے بتایا کہ معاہدے کی شقوں کی رو سے امریکی کنٹریکٹروں کو آبادی سے دور تعینات کیا جائے گا۔یو جی سلوشنز کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی بنیادی ذمے داری تفتیشی چوکیوں پر گاڑیوں کی تلاشی ہے ۔ شارع صلاح الدین کے راستے غزہ کی پٹی کے شمال کا رخ کرنے والے ہزاروں فلسطینیوں کی سواریوں کو نتساریم راہ داری عبور کرنے پر سیکورٹی X Rayسے گزرنا پڑا۔حالیہ دنوں میں ایک نجی امریکی سیکورٹی کمپنی کے نمائندے اسرائیل پہنچے تھے ۔ ان کا مقصد نتساریم کے راستے پر سیکورٹی چیکنگ پر عمل درآمد ہے تا کہ گاڑیوں کے ذریعے مسلح افراد اور ہتھیاروں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واپس جانے سے روکا جا سکے ۔ایک مصری نجی سیکورٹی کمپنی نے بھی تفتیشی کارروائی میں حصہ لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں