میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سرپرستوں کی بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب کو بچانے کی ضمانت

سندھ بلڈنگ، سرپرستوں کی بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب کو بچانے کی ضمانت

ویب ڈیسک
هفته, ۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭اورنگزیب احتساب کے خوف سے لاپروا عدالتی حکم عدولی میں آزاد منہدم عمارتیں ازسرنو تعمیر
٭ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر A 3/29اور G2/1 پر بالائی منزلوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری

(جرأت نیوز) بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب پر سرپرستوں کے سائے کے باعث تحقیقاتی ادارے بھی ناکام نظر آتے ہیں۔اورنگزیب نے سرپرستوں کے نام پر بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے طویل عرصے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالتی احکامات کے بر خلاف بلند عمارتیں تعمیر کروا نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ طاقتور افسر نے انکوائری نہ ہونے کی گارنٹی بھی دے رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اورنگزیب احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر عدالتی حکم عدولیوں کو خاطر میں نہیں لا رہا ہے۔

موصوف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر نقشوں اور منظوری کے بننے والی بالائی منزلوں کو منہدم کرا دیا تھا۔ بعد ازاں فی پلاٹ لاکھوں روپے بٹور کر ان عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا د یں ان دنوں بھی ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر A 3/29 اور G2/1 پر بالائی منزلوں کی تعمیرات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں