میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کورونا، انفلوئنزا پھیلنے لگا،سانس کی نالی کاانفیکشن بھی عام

کراچی میں کورونا، انفلوئنزا پھیلنے لگا،سانس کی نالی کاانفیکشن بھی عام

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن پھیلنے لگا۔ شہری بڑی تعداد میں نزلہ۔ کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے ۔ڈاؤ اسپتال کے ماہرِ متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر پچیس سے تیس فیصد مریضوں میں کورونا۔ دس سے بارہ فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ ون این ون اور پانچ سے دس فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا۔ انفلوئنزا ایچ ون این ون اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں جن میں بخار۔ کھانسی۔ سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔کورونا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں