میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی رہانہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا،ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی

پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی رہانہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا،ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کبھی کوئی معاہدہ نہیں تھا اور نہ کبھی وہ امریکا کا اتحادی رہا ہے ۔جان کربی نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری رہی۔ پاکستانی عوام سرحد پار سے آنے والی دہشتگردی کے تشدد کا شکار ہیں۔ دہشت گردی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا۔بائیڈن انتظامیہ کے مشرق وسطی میں امن قائم کرنے میں ناکامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ اگر اسرائیل اور حماس میں معاہدہ ہوتا ہے تو یہ وہ ہوگا، جس کی کوشش بائیڈن انتظامیہ نے کی۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے روس یوکرین جنگ روکنے میں ناکامی کے سوال پر کہا کہ ہم یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم زیلنسکی پر مذاکرات کیلیے اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتے جب کہ ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں دیکھا کہ مذاکرات کے لیے روسی صدر پیوٹن کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ زیلنسکی اگر مذاکرات میں جائیں تو مضبوط پوزیشن میں جائیں۔ میدان جنگ میں یوکرین کی کامیابی کیلئے امریکا اور دیگر ملکوں نے رہنمائی کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں