سعودی سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا
شیئر کریں
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا جس کا آغاز اپریل 2025 (یکم سے ہوگا ،حجاج کی واپسی13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔
زرائع کے مطابق سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی روانگی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گی جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا ،اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔
ضوابط کے مطابق فضائی کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ مقررہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں،ایسی کمپنیاں جو حج فلائٹوں کو منظم نہیں کریں گی ان کے خلاف مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔