منہدم عمارتوں کی ازسرنو تعمیر سے شدید خطرات لاحق
شیئر کریں
ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ دنوں منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ناظم آباد میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے ذاتی مفادات کی خاطر قیمتی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سب سے پہلے بغیر نقشے تعمیرات کی منظوری دے کر رقم بٹور لی جاتی ہے۔ اس کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کے نام پر پیسے اینٹھ لئے جاتے ہیں اور پھر ازسرنو تعمیر کی آزادی دے کر مزید رقم وصول کر لی جاتی
ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تبادلے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی موصوف اپنے عہدے پر قابض رہتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 بلاک E پلاٹ نمبر 7/11 اور 7/12 رہائشی پلاٹوں پر نمائشی انہدام کے بعد ازسرنو تعمیر ات شروع کروا دی گئی ہے۔