میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20نام بھجوا دیے

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20نام بھجوا دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20نام بھجوا دیے ۔آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20نام بھجوا دیے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ تک صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی، اس کے علاوہ 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے ، سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانیکا امکان ہے ۔صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ 11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں