میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹرکے نتائج میں گڑبڑ، سندھ اسمبلی کی کمیٹی تشکیل

انٹرکے نتائج میں گڑبڑ، سندھ اسمبلی کی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

انٹر بورڈ کراچی میں گیارہویں جماعت کے نتائج پر سندھ اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی درخواست پر تشکیل دی گئی۔وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار نے کہا کہ کمیٹی آٹھ اسمبلی ارکان پر مبنی ہوگی۔ سردار شاہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ سعدیہ جاوید، شبیر احمد، طحہ احمد اور عبد الوسیم کمیٹی ارکان ہوں گے ۔ علی جان، آصف خان، فاروق اعوان اور اعجاز سواتی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ ضیا لنجار نے کہا کہ کمیٹی طلباء کے تحفظات سنے گی اور بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرے گی پھر معاملے کا جائزہ لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں