میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا ای آفس کے نفاذ کا معاملہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 16اداروں کو مراسلہ ارسال عمران کی رہائی کے لئے دبائو ہے نہ بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی، وزیر دفاع کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں، فیصل کریم کنڈی کوئلہ کان میں دھماکا 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 8کی تلاش جاری دھرنا جاری؛ ٹل تا پاراچنار شاہراہ بدستور بند 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہونے کا منتظر کرک میں ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی منی بجٹ کے امکانات مسترد 386ارب کا ریونیو شارٹ فال ریکور کرنے کاحکم معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں،مولانا فضل الرحمان کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مریم نواز 

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Author One
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔

زرائع  کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حل کریں گے، نجی شعبہ دوستی یاری میں کوئی کام نہیں کرے گا، سندھ حکومت کو وِن وِن سچویشن دینا ہوگی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کے فیز ون کے افتتاح کی تقریب آج رکھی، فخر سے کہتا ہوں تین نسلوں سے کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، شہید بھٹو نے کراچی کے انفراسٹراکچر بنانے اور روزگار دلوانے میں انقلابی کام کئے، جب بھی شہید محترمہ کو حکومت ملی کراچی پر توجہ دی، محترمہ بےنظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ مصطفیٰ کمال سے پوچھیں جتنے وسائل صدر زرداری نے کراچی کو دیے کسی اور نے نہیں دیے، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس ٹول کے چارجز 100 روپے ہیں آج میں نے خود ادا کئے، امید ہے ٹول کے چارجز 100 روپے سے نہیں بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، قائم علی شاہ کے دور سے ہے، اپنی حکومت کو کہتا ہوں کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر توجہ دیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گرین انرجی پارک بنانے چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم انتہا پسندی اور انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، آئیں مل کر محنت کرتے ہیں اور کراچی کی ترقی کا بندوبست کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں