میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی نہیں تو مذاکرات ختم سمجھے جائیں،سلمان اکرم

جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی نہیں تو مذاکرات ختم سمجھے جائیں،سلمان اکرم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9مئی 2023اور 26 نومبر 2024کے احتجاج کے حوالے سے حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی تو پھر اس کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کو ختم سمجھا جائے ۔انہوں نے یہ بات میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مذاکرات ہماری کمزوری نہیں ہیں، ہماری پارٹی اور سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، ہم ملکی فلاح کے لیے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانا حکومت کا اختیار ہے ، سابق وزیر اعظم اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ہم مذاکرت کی تیسری نشست کے لیے تیار ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 9مئی 2023اور 26نومبر 2024کے احتجاج کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں حکومت نے مذاکرات کی تیسری نشست میں ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی تو پھر مذاکراتی عمل کو ختم سمجھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور تیسری نشست میں کمیشن کی تشکیل پر ٹھوس یقین دہانی ہوجانی چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں