میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،تبادلوں کا دھوکا،بلڈنگ افسران سیٹوں پر براجمان

سندھ بلڈنگ ،تبادلوں کا دھوکا،بلڈنگ افسران سیٹوں پر براجمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی کی مدتِ ملازمت ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ اس عرصے کو پرلطف اور لذیذ بنانے کے لیے شہر پر حرص وہوس کا نہ ختم ہونے والا جال عمارتوں کی صورت میں پھینک دیا گیا ہے۔ عبدالرشید سولنگی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایک لمبے چوڑے ہدف کے لیے قمر قائم خانی کے ہاتھ کھول دیے ہیں۔ چنانچہ رات گئے تک سندھ بلڈنگ کا دفتر لین دین کا مرکز بنا رہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک طرف مختلف علاقوں کے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہٹایا جارہا ہے تو دوسری طرف نئے تعینات ہونے والے افسران سے لے کر ہٹائے گئے افسران تک سب کو اپنی اپنی سائٹس سے پیسے وصولنے کے ہدف پر کام جاری رکھنے کا بھی کہاجا رہا ہے۔ بعض علاقوں میں بلڈنگ افسران کو ہٹانے کا معاملہ محض دھوکا دینے کے لیے کیا گیا ہے، جس کا اصل مقصد محض مزید پیسوں کی وصول بتایا جا رہا ہے چنانچہ لیاقت آباد سمیت جن جن علاقوں سے حالیہ دنوں میںتبادلوں کے احکامات سامنے آئے ہیں وہاں پر غیرقانونی تعمیرات زور شور سے جاری ہے۔ اطلاعات کے باوجود تبادلوں کے باوجود کئی بدعنوان افسران نہ صرف اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں بلکہ غیر قانونی امور سے اضافی وصولیوں میں بھی مگن دکھائی دیتے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی نے بھی ڈی جی عبدالرشید سولنگی کے نام پر وصولیوں کے دھندے شروع کر رکھے ہیں جبکہ موصوف کافی عرصہ سے عہدے سے فارغ ہیں مگر پھر بھی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔اس وقت ناظم آباد پلاٹ .3G 3/14. . 1F 9/2..1F 10/3..1E 15/2.پر جاری تعمیرات میں عدالتی حکم عدولی برقرار رکھتے ہوئے خطیر رقوم کی وصولیاں کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں