میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرو پولیٹن یونیورسٹی تنازع، نئے وی سی اور رجسٹرار پرانے ملازمین سے بیزار

میٹرو پولیٹن یونیورسٹی تنازع، نئے وی سی اور رجسٹرار پرانے ملازمین سے بیزار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج  کے سابقہ ملازمین آج کل ایک عجیب و غریب پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کے ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ ملازمین کو ان کی مستقل نوکریوں سے فارغ کرنے کے لئے استعفوں اور نوکریاں چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی اقدام کے پیچھے میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے نئے آنے والے وائس چانسلر اور رجسٹرار ہیں، جو ان غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کے چکر میں ہیں۔ کے ایم ڈی سی کے جو ملازمین کافی عرصے سے یہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے وائس چانسلر اور رجسٹرار میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے ان غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور سراپا احتجاج ہیں۔ جرأت کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں کے ایم ڈی سی کو کالج سے یونیورسٹی کا درجہ ملا ہے اورکے ایم ڈی سی کے پرانے اسٹاف کو دباؤدیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی مستقل نوکری چھوڑ کر یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پر چلے جائیں۔ اس حوالے سے اسٹاف کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر وہ اس حکم کو نہیں مانیں گے تو اُنہیں جبراً برطرف کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں