میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاس ہے،وزیرخزانہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاس ہے،وزیرخزانہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کوپائیدارنمو کی طرف لے جانے میں سٹاک مارکیٹ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے،پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی سے ملکی معیشت پرسرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاربدھ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزرا ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ، کراچی کی بزنس کمیونٹی کے نمائندے اوراعلی حکام بھی موجودتھے۔وزیرخزانہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایس بی اے اورتوسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا بنیادی مقصدکلی معیشت کے استحکام کوبرقراررکھنا اوراسے برآمدات پرمبنی پائیدارنموکی طرف لے جانا تھا جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسٹم میں فیس لیس انٹرایکشن کا نظام وضع کیاجاچکاہے، توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پرعمل درآمدہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے جامع ایجنڈاکے تحت کام جاری ہے، پنشن کے نظام میں اصلاحات پرعمل درآمد شروع ہوچکاہے، قرضوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔ ہم وفاقی حکومت کے خرچوں اورحجم میں کمی لارہے ہیں، 42وزارتوں اور400منسلک اداروں کا جائزہ لیاجارہاہے،یہ عمل بتدریج آگے بڑھارہے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ سازی ہوتی ہے، وزیراعظم اورکابینہ منظوری دیتی ہے اوراس پرعمل درآمدشروع ہوتاہے۔قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹوآفیسرفرخ سبزواری نے کہاکہ کلی معیشت کے استحکام اورپالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے، ہم اپنے چینی شراکت داروں کے بھی مشکورہیں، چینی اسٹاک ایکس چینجز کے ساتھ ہماری بہترین شراکت داری ہے، ہم نے چین کے تین اسٹاک ایکس چینجز سے ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں اورہمارے درمیان تکنیکی معاونت کاسلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں