بشری بی بی نے وکلاء ٹیموں کو تبدیل کر دیا
شیئر کریں
بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات کو بھی اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے ، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے ۔ذرائع نے بتایاہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے اس معاملے پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا ہے ۔