میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک سعودی تجارت  میں بڑی پیش رفت، فروری میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہوگی

پاک سعودی تجارت میں بڑی پیش رفت، فروری میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہوگی

Author One
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے شعبہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔وزیر تجارت جام کمال نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہوگی۔

جام کمال نے کہا کہ جدہ میں ہونے والے نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کے لیے یہ نمائش اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی۔وزیر تجارت نے کہا کہ بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاہدے ہو چکے ہیں اور نمائش مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ٹی ڈیپ، وزارت تجارت اور سعودی کانٹر پارٹس مشترکہ انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی اور سعودی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مزید تجارتی مواقع پیدا کرنے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں