پاکستان توڑنے والے ،مکتی باہنی رہنما کو بنگلہ دیشی عوام نے جوتوں کا ہار پہنا دیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
بھارتی تربیتی یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی رہنما عبدالحئی کانو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بنگلہ دیشی عوام نے انہیں جوتوں کا ہار پہنا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو بڑے پیمانے پر ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق واقعہ بنگلادیش کے شہر کومیلا کے علاقے میں پیش آیا، جب عبدالحئی کانو بنگلادیشی عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔واقعے کی ویڈیو عوامی لیگ کے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی۔