میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ سندھ بلڈنگ، ثاقب بن رؤف کے پاؤں کی ٹھوکر پر عدالتی احکامات امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ، نوجوانوں کو حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، عارف علوی نون لیگ کی پیپلز پارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ای پیج

e-Paper
پارا چنار میں قیام امن کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظوری

پارا چنار میں قیام امن کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظوری

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظور دے دی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پارا چنارروڈ محفوظ بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کی خاطر مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، علاقے کو پرامن بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے بنکرز اور اسلحے سے صاف کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکانٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں ایک صدی سے زائد تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے، علاقے میں جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لئے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹرروزانہ کی بنیاد پر اڑان بھر رہا ہے، مجموعی طور پر تقریبا 500 افراد کو پشاور اور دیگر مقامات پر پہنچایا گیا ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور بذات خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، قوی امید ہے فریقین میں بہت جلد امن معاہدہ پر اتفاق ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں