میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر ،وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر ٹیم کو مبارکباد

صدر ،وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے ۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں