میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپی یونین کو پاکستان کی فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا پر تشویش

یورپی یونین کو پاکستان کی فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا پر تشویش

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

یورپی یونین نے پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آج چھٹی کے روز یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس اعلامیے کے مطابق یورپین یونین کی نظر میں ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) کے تحت قبول کیے ہوئے ہیں۔‘یورپین یونین نے اس اعلامیے میں واضح کیا کہ ’آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو، جبکہ اسی آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا گیا ہے اسے عام بھی کیا جائے گا۔‘ یورپین یونین نے اس اعلامیے میں مزید کہا کہ ای یو کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (جی اسی پی پلس) کے تحت، پاکستان سمیت استفادہ کرنے والے ممالک نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول آئی سی سی پی آر  کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جی اسی پی  پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں