میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا،خالد مقبول صدیقی

تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا،خالد مقبول صدیقی

Author One
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

زرائع کے مطابق لاہور میں کالج آف انٹرنیشنل سکلز ڈویلپمنٹ اور پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں طلباوطالبات کے بنائے ہوئے سکلز بیسڈ فن پاروں کو نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ ملک بھر میں بچوں کو سکلز ایجوکیشن میں سکالرشپ فراہم کر رہا ہے، یہ تعلیمی وظائف نیڈ کم ٹیلنٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، سکلز پروگرامز میں بیوٹیشن، سیاحت ، فیشن ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں مڈل اور میٹرک ٹیک کا بھی جلد آغاز کررہے ہیں، آج پاکستان 18 کروڑ نوجوانوں پرمشتمل ہے، جاپان سے دوگنے نوجوان ہمارے ملک میں بستے ہیں، ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس سے عوام مستفید ہوسکے، حکومت ،ریاست ،معاشرہ اورتاجرمل کر نوجوانوں کو دنیا سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سکلز ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کردیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید کورسز سے سکلز فراہم کرنا ہوگی، وسائل صحیح پروگرامز پر خرچ ہوں تو ہم اپنے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں فضل الرحمان کی تجاویز کو شامل کیا گیا تھا، دینی مدارس میں تعلیمات کیلئے مختلف پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، وفاق المدارس نے ہم سے رجوع کیا تھا، مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل خود انکی جماعت نے طے کرنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں