
غزہ جنگ بندی پر دوحہ مذاکرات میں پیش رفت
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ، حماس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جنگ بندی 42 دن کی ہوگی۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلے مرحلے میں غزہ میں قید اسرائیلی خواتین اور بوڑھوں کو رہا کیا جائے گا، بدلے میں اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسرائیلی فورسز غزہ کی مشرقی سرحد پر واپس جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہوگا، بدلے میں غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی ہوگی۔