میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا،وزیرخزانہ کے الیکٹرک کے پی حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے کی خواہش مند مراد علی شاہ کاکیڈٹ کالج پٹارو کیلیے سولر سسٹم ،ملازمین کیلیے 2 ماہ کی تنخواہ کا اعلان بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکنٹس منجمد کیے جائیں گے ، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش ملک کو لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں،حافظ نعیم کراچی حیدرآباد موٹروے تعمیر:پرائیویٹ افراد کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا

ای پیج

e-Paper
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے، شرجیل انعام میمن

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے، شرجیل انعام میمن

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ : وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔

زرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کررہے ہیں۔

ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی کے منصوبے کا شروع ہوچکا ہے۔ یلو لائن کا بس ڈپو بنایا جا رہا ہے۔ پہلے ڈپو سنگل اسٹوری تھا اب حکومت نے ڈبل اسٹوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضرورت پڑے تو ایک اور چھت ڈال سکیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈیزل بسیں تھیں اب ای وی بسیں ہوں گی۔ بسوں کی چارجنگ بھی یہیں ہوگی۔ اس سے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ ملے گی۔

ہم ای وی ٹیکسیاں اور ای وی بائیکس بھی شروع کریں گے۔ اسکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے۔ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم ہرچیز کے ذمہ دار ہیں۔ سب چیزیں ہم نے ٹھیک کرنی ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ چیلجز سے نمپٹا جائے۔ٹرانسپوٹرز سے بھی درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں۔ مجھے پتہ ہے اس منصوبے پر جلد کام ہوسکتا ہے۔ اسے 2026 سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو سکے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں