شاہد خاقان عباسی نے 26ویں ترمیم کو چیلنج کردیا
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری پر پابندی کی استدعا کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے جبکہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔ذائع کا کہناہے کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہاہے ۔