میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب نے اکرم درانی کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

چیئرمین نیب نے اکرم درانی کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) جسٹس (ر)جاوید اقبال نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے رہنما اکرم خان درانی کے وزارت ہائوسنگ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔ جبکہ اکرام درانی خلاف تحقیقات کرنے والے انکوائری افسر بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس حوالہ سے اسلام آ باد ہائی کور ٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آبادہائی کورٹ کی جا نب سے چیئرمین نیب کو اکرام درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملہ پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد چیئرمین نیب نے اکرام درانی کے وزارت ہائوسنگ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔چیئرمین نیب نے اکرم در انی کے خلاف ازسر نو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ اکرام درانی پر الزام تھا کہ ان کی سفارش پر اور جعلی ڈومیسائل پر ان کے علاقہ کے لوگوں کو وزارت ہائوسنگ میں بھرتی کیا گیا۔ نیب چیئرمین نے اکرا م درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جنہیں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کے معاملہ پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔ فیصلہ کے حوالہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اکرام درانی کی درخواست ضمانت کو اب ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرد یاجائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں