میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا،اسد قیصر

دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا،اسد قیصر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہے ،ان شہدا کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھروں میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے ،یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین، پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے ، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں