میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہنننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی

گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہنننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی

Author One
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایران:ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہنننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی گلوکارہ کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

گلوکارہ کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے ہفتہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں